نوشہرہ:-نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔نوجوانوں کا شہداء کو خراج تحسین پیش کرکے یاد رکھنا قابل رشک ہے۔DSP پبی اسماعیل شاہ خان کا برکت شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح لے موقع پر نوجوانوں سے خطاب۔

ڈاگ اسماعیل خیل (جلوزئی) کے نوجوانوں نے برکت شہید کی ملک و قوم کیلئے دی جانے والی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔جس میں مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لینگے۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی DSP پبی اسماعیل شاہ خان نے کھلاڑیوں سے خوشگوار ماحول میں ملکر اُنکی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔میچ کے اختتام پر DSP پبی اسماعیل شاہ خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں مِن بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی توانائیوں کو صیح طریقے سے بروئے کار لائیں۔نوجوانوں کا اپنے شہداء کی قربانیاں یادرکھ کر اُنکو خراج تحسین پیش کرنا قابل رشک ہے۔نوجوانان لگن کیساتھ کام کرکے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

image
image
image
image
image