ٹریفک ایجوکیشن سکول میں لوکل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مترلق آگائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایبٹ آباد کے مذہبی اسکالر مفتی جعفر طیار کی ایجوکیشن سکول میں ڈرائیورز کو سڑک کے حوالے سے اسلامی طریقہ بتلانے کے لیے خصوصی شرکت۔
ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی سربرائی میں شروع کیا جانے والا ٹریفک ایجوکیشن سکول ایبٹ آباد میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج انسپکٹر ذولفقار علی کا لوکل گاڑیوں کے ڈرائیورز کو روزانہ کی بنیادوں پر چلان کے بجائے ایک گھنٹے کے لیے ٹریفک قوانین سے آگائی کے متعلق کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے ٹریفک ایجوکیشن سکول میں ڈرائیورز کو اسلامی طریقہ کار کے مطابق گاڑی چلانے اور دیگر امور کے حوالے سے بتلانے کے لیے ایبٹ آباد کے مذہبی اسکالر مفتی جعفر طیار مقبول کو دعوت دی گئی جنہوں نے سکول میں جاری ڈرائیورز کی کلاسوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کے اس اقدام کو میں خصوصی طور پر سرہاتا ہوں ایسے اقدامات دوسرے شہروں میں بھی ہونے چائیے تاکہ لوکل ڈرائیورز کو روڈ پر گاڑی چلانے کے حوالے سے مکمل آگائی ہونی چائیے۔اس کے ساتھ ساتھ مفتی جعفر نے کلاس کےلیے آئے ڈرائیورز کومکمل اسلامی طریقہ کار بتلاتے ہوئے انہیں روڈ پر پیدل چلنے والے اور دوسری گاڑی والوں کے حقوق کے حوالے سےخصوصی طور پر آگائی دی۔

image