ڈیرہ اسماعیل خان : ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے جملہ تمام سیکٹر کمانڈر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،فول پروف سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن برقرار رکھنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی زیر صدارت پولیس کلب میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کو فول پروف بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن برقرار رکھنے کے اغراض و مقاصد کے ضمن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ جاوید اعوان،ایس پی انویسٹیگیشن شبیر حسین، ایس پی ایف آر پی نثار خان مروت، ایس پی سی ٹی ڈی ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی شاہ سمیت جملہ تمام سیکٹر کمانڈر، ایس ایچ اوز اور جملہ اسٹاف نے شرکت کی۔

image