کرک (شعبہ تعلقات عامہ) تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب 12 اشتہاری مجرمان سمیت 1 منشیات فروش اور 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ 05 افراد 107 ض۔ف کے تحت پابند ضمانت کئے گئے۔ پولیس نے آپریشن کے دوران 1 بندوق، 01 پستول، 29 کارتوس، 01 بڑی بیٹری، 02 عدد کٹر (اوزار) 55 گرام آئس اور 1360 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔

image