Awam kay sipahi
Awam kay sipahi

Awam kay sipahi

@Awamkaysipahi1
1 d ·Translate

نوشہرہ:-نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔نوجوانوں کا شہداء کو خراج تحسین پیش کرکے یاد رکھنا قابل رشک ہے۔DSP پبی اسماعیل شاہ خان کا برکت شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح لے موقع پر نوجوانوں سے خطاب۔

ڈاگ اسماعیل خیل (جلوزئی) کے نوجوانوں نے برکت شہید کی ملک و قوم کیلئے دی جانے والی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔جس میں مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لینگے۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی DSP پبی اسماعیل شاہ خان نے کھلاڑیوں سے خوشگوار ماحول میں ملکر اُنکی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔میچ کے اختتام پر DSP پبی اسماعیل شاہ خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں مِن بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی توانائیوں کو صیح طریقے سے بروئے کار لائیں۔نوجوانوں کا اپنے شہداء کی قربانیاں یادرکھ کر اُنکو خراج تحسین پیش کرنا قابل رشک ہے۔نوجوانان لگن کیساتھ کام کرکے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

image
image
image
image
image

image
31 w ·Translate

پشاور‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا آج کیلئے تشکیل کردہ ٹریفک پلان کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ‘ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور‘ چیف ٹریفک آفیسر نے موٹروے, جی ٹی روڈ, رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ پر ٹریفک حکام اور دیگر نفری سے ملاقاتیں کیں اور ڈائیورژن پلان کو چیک کیا‘ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور‘سی ٹی او عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا اور ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو شہر میں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی‘ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور‘ ٹریفک حکام اور اہلکار شہر میں کسی بھی جگہ رش نہ بننے دیں اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہیں آنی چاہئیں‘ چیف ٹریفک آفیسر

پشاور‘ آج شہر میں بڑی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے تاکہ ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو‘ عباس مجید خان مروت

پشاور‘ موٹروے سے پشاور شہر میں داخل ہونے والے افراد چارسدہ روڈ براستہ نادرن بائی پاس یا جی ٹی روڈ براستہ نادرن بائی پاس کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں‘ چیف ٹریفک آفیسر

پشاور‘ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا کے سائٹس مکمل طور پر فعال ہیں جس سے شہری استفادہ کر سکتے ہیں‘ عباس مجید خان مروت

پشاور‘ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ایف ایم ریڈیو 88.6 پر بھی شہریوں کو ٹریفک کی روانی اور متبادل روٹس کے بارے میں آگاہی دی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر

پشاور‘ شہری کسی بھی مشکل سے بچنے کیلئے جلسے کے دن غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں‘ عباس مجید خان مروت

پشاور‘ رش سے بچنے کیلئے موٹروے سے چارسدہ روڈ جانے والی گاڑیاں نادرن بائی پاس کا استعمال کریں جبکہ چارسدہ روڈ سے موٹر وے جانے والی گاڑیاں بھی نادرن بائی پاس کا استعمال کریں‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

image
image
image
image
image
31 w ·Translate

تھانہ ڈومیل پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی، قماربازان گرفتار، 125400 روپے داؤ منی قبضہ پولیس، مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیل امان اللہ خان، ایڈیشنل ایس ایچ او زمان شاہ خان معہ پارٹی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی او صدر عمران خٹک کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے قماربازان اول خان، مست اللہ، شیر محمد اور اوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 125400 روپے داؤ منی برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہو کر بند بحوالات تھانہ کئے۔
ترجمان بنوں پولیس

image
32 w ·Translate

ٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 619 افراد پر جرمانے عائد

کینٹ سیکٹر بلور پلازے کے باہر‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 155 موٹر سائیکل مالکان پر جرمانے عائد

تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 619 افراد کو حراست میں لے کر ان پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے باچا خان چوک, حیات آباد, خوشحال بازاراور نمک منڈی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اور 619 افراد کو گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کئے۔اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 155 موٹر سائیکل مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کر کے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو حراست جبکہ سامان کو قبضے میں لیکر ٹرمینل منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ مالکان پر جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

image