صوابی۔چھوٹا لاہور پولیس نے دیگر صوبے کو منشیات کی سمگل ناکام بناکر بین الصوبائی سمگلر کو گرفتار کرلیا
بھاری مقدار میں منشیات ازقسم چرس 3420گرام اور آئس 510گرام برآمد*
ملزم منشیات کو پرائیویٹ بس میں بذریعہ اسلام آباد انٹرچینج سمگل کر رہا تھا
*صوابی*تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے وژن کے مطابق ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کے وضع کردہ ہدایات پر انسداد منشیات کے لیے کارروائیاں ضلع بھر میں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور روح الامین خان کے قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد نے خفیہ اطلاع پر معہ پولیس ٹیم کے ہمراہ سب انسپکٹر جہاد خان،اے ایس آئی گل زیب خان نے بمقام انبار انٹرچینج اسلام آباد ان پر ناکہ بندی کر رکھی، اس دوران کراچی جانے والے پرائیویٹ بس میں ایک مشکوک شخص سے تلاشی کے دوران انکے قبضہ سے تین پیکٹ چرس یعنی کل وزنی 3420گرام چرس اور 510گرام آئس برآمد کرکے منشیات کے اسمگل کرنے کی کوششش ناکام بنادی گئی دوران حراست ملزم نے اپنا نام فرمان اللہ بتلایا جو صوبہ پنجاب سکنہ جہلم سے تعلق رکھتا ہے
گرفتار ملزم فرمان اللہ ولد فقیر محمد سکنہ کشمیر کالونی جہلم پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
بدنام زمانہ اشتہاری مجرم موسیٰ عرف گندا موسیٰ گرفتار
پشاور :- ایس ایچ او تھانہ پھندو عاقب خان کی اہم کاروائی، قتل اقدام قتل ، راہزنی، اسلحہ نمائش ، بدمعاشی ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم موسیٰ عرف گندا موسیٰ گرفتار
خفیہ انفارمیشن ملنے پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو عاقب خان نے اہم کارروائی کے دوران قتل ، اقدام قتل ، راہزنی ، بدمعاشی ، اسلحہ نمائش ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے ، جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم موسیٰ عرف گندا موسیٰ کو گرفتار کرلیا، گرفتار اشتہاری مجرم نے مورخہ 14 میی 2023 کو دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ صادق ولد عبدالرحمن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جو واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقام پر روپوش ہوا تھا مجرم اشتہاری نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،
مردان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمٰن کا دورہ تھانہ گڑھی کپورہ
ریکارڈ تھانہ، حوالات، مال خانے سمیت دیگر انتظامی اُمور اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا
ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات اور حٖاطتی تدابیر کے حوالے سے احکامات جاری
عوام الناس سے بہتر رویہ اپنانے اور ملک و سماج دشمن عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات بھی دی
KP Police Updated News and Messages share here